جنوبی اسپین میں جنگلات کی ہولناک آگ، 12 افراد ہلاک، 23 زخمی

0
297

میڈرڈ: اسپین کے جنوبی علاقے میں جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق آگ جنوبی اسپین کے قصبے لوس گالاردوس کے قریب بھڑکی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اسپین کے حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے سیکڑوں فائرفائٹرز، فوجی اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں مسلسل امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک ہسپانوی شہری شامل ہے، جبکہ دیگر بظاہر غیر ملکی شہری تھے جنہوں نے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے سے متعلق حکام کی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس آتشزدگی کو اسپین کی تاریخ کی مہلک ترین جنگلاتی آگ کے واقعات میں شمار کیا جا رہا ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں آگ پر مکمل قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا