ن لیگی قیادت کو بھی جیلوں میں ڈالا گیا مگر گیدڑ کو دیکھومشکل وقت آیا تو امریکا کے پاؤں پکڑ لیے،مریم نواز

0
133

لاہور(طلوع نیوز) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دنیا ملک چلانے والوں کو یاد رکھتی ہے جلانے والوں کو نہیں ،دہشت گردی کرو گے تو دہشت گردی کے مقدمات ہی بنیں گے ،ن لیگ کی ساری قیادت کو بھی جیلوں میں ڈالا گیا تھا مگر کسی نے نواز شریف کو نہیں چھوڑا

گیدڑ کو دیکھو خود پرمشکل وقت آیا تو امریکا کے پاؤں پکڑ لیے،امریکی سازش سے ملک جلانے تک سارے ڈرامے ناکام ہوئے تو اب تم امریکیوں کے منتیں ترلوں پر اتر آئے ہو

پاکستان کے دفاع سے ترقی تک ایک ہی نام نواز شریف ہے،نواز شریف کے ترقیاتی منصوبے نکال دو تو ملک میں صرف کھنڈرات بچتے ہیں، مشرق سے مغرب جہاں دیکھو نواز شریف کے منصوبے نظر آئیں گے۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز کالبرٹی چوک میں یوم تکبیرکی سلور جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ قوم اور پاکستان کو 25واں یوم تکبیر بہت بہت مبارک ہو۔ ایٹمی پروگرام کے معماروں اور نواز شریف کو سلام۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید اور سائنسدان اور انجینئرز کو سلام،پاکستانی قوم کو سلام جس نے یکجا ہو کر مشکلات کا سامنا کیا۔ ایٹمی پروگرام کی حفاظت کرنے والی پاک فوج کو سلام، قومی سلامتی کے اداروں ، پولیس اور رینجرز کو سلام پیش کرتی ہوئیں۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے ایٹمی پلان کو پایہ تکمیل تک پہنچایا، پاکستانی قوم کو سلام جس نے متحد ہو کر مشکلات کا سامنا کیا، ایٹمی پروگرام کے معماروں نوازشریف اوربھٹو شہید کو سلام، ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کرنے والی پاک فوج کو بھی سلام۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایٹمی دھماکے کیے تو نوازشریف باکو کے دورے پر تھے، نواز شریف نے انڈیا کی دھماکوں کے 17 دن بعد ایٹمی دھماکے کیے، نوازشریف کو بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا بتایا گیا تو انہوں نےفون کر کے پوچھا کتنے دن لگیں گے، نوازشریف کو بتایا گیا کہ 17 دن لگیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا تو پوری دنیا سے دباؤ آیا، بل کلنٹن نے نواز شریف سے کہا کہ ایٹمی دھماکے نہ کرو، نواز شریف نے پوری دنیا کا دباؤ برداشت کیا لیکن دھماکے کیے، پوری دنیا نے نواز شریف کو کہا ایٹمی دھماکے نہ کرنا، پاکستان کو کہا گیا کہ پابندیاں لگ جائیں گی، نواز شریف نے ان پابندیوں کا مقابلہ کیا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ملک چلانے والے کو دنیا یاد رکھتی ہے، جلانے والے کو نہیں، پاکستان کے دفاع سے ترقی تک ایک ہی نام نواز شریف ہے، اتنے انتقام کا سامنا کرنے کے باوجود نواز شریف کی جماعت نہیں ٹوٹی، نوازشریف کے ساتھی سیسہ پلائی دیوار کی طرح نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں، نواز شریف کو کوئی بھی مدت نہیں پوری کرنے دی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا