عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹ بننے والے احساس کریں میں وزیراعلیٰ ہوں، سہیل آفریدی

0
401

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ عمران خان سے ملاقات کے لیے جا رہے ہیں اور جو لوگ اس میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں اُنہیں احساس ہونا چاہیے کہ وہ صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کروڑوں عوام کی نمائندگی کرتے ہیں اور بانی چیئرمین سے رابطہ اُن کا حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کی جو فہرست گردش کر رہی ہے وہ جعلی ہے اور اصل کابینہ عمران خان سے مشاورت کے بعد حتمی ہوگی۔

اس سے قبل سہیل آفریدی پشاور ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کے لیے پیش ہوئے جہاں عدالت نے انہیں گرفتاری سے بچاؤ کی ضمانت دیتے ہوئے پولیس کو کسی بھی مقدمے میں حراست میں نہ لینے کا حکم دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا