کولمبو: جنوبی افریقا ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
میچ میں بارش کے باعث ہدف میں تبدیلی کی گئی اور جنوبی افریقا کو 121 رنز کا ٹارگٹ دیا گیا، جو انہوں نے 15ویں اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے حاصل کرلیا۔ کپتان لورا وولوارڈٹ نے 60 اور تزمین برٹس نے 55 رنز بنائے۔
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ شروع کی مگر 13ویں اوور کے آغاز پر بارش ہوگئی، جس کے باعث کھیل روکنا پڑا۔ 12.1 اوورز میں سری لنکا نے 2 وکٹوں پر 50 رنز بنائے تھے۔
میچ کو بعد میں 20،20 اوورز تک محدود کیا گیا۔ سری لنکا نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے، تاہم ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقا کو 121 رنز کا ہدف ملا۔





