امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاک افغان جنگ بندی کرانے کیلئے تیار

0
452

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو میرے لئے بہت آسان ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں، نوبل انعام کیلئے نہیں زندگیاں بچانے کیلئے جنگیں رکوا رہا ہوں۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی، پاکستانی وزیراعظم نے کہا میں نے لاکھوں زندگیاں بچائیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے 8 جنگیں رکوائیں، کوئی دوسرا امریکی صدر ایک بھی جنگ نہیں رکوا سکا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا