برازیل کی فیڈرل ہائی وے پولیس نے جمعہ کی رات شمال مشرقی ریاست پرنامبوکو میں بس حادثے کی تصدیق کی ہے، جس میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ پولیس کے بیان کے مطابق حادثہ رات 8 بجے سے کچھ دیر قبل پیش آیا جب بس کا ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا، مخالف لین میں چلی گئی، ہائی وے کنارے پتھروں اور ریت کے پشتے سے ٹکرائی اور الٹ گئی۔
پولیس کے مطابق بس میں 30 مسافر سوار تھے، جن میں سے 11 خواتین اور 4 مرد ہلاک ہوئے ہیں۔ زخمیوں کی تعداد ابھی واضح نہیں ہوئی، جبکہ ڈرائیور معمولی زخمی ہوا اور اس کا بریتھلائزر ٹیسٹ نارمل آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کچھ مسافروں نے حادثے کے وقت سیٹ بیلٹ نہیں پہنی تھی۔ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔






