محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد

0
613

اسلام آباد: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا گیا۔

اپوزیشن ارکان نے باضابطہ طور پر سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر میں درخواست جمع کرا دی۔ درخواست جمع کرانے والوں میں چیف وہپ عامر ڈوگر، اسد قیصر اور دیگر رہنما شامل تھے۔

اپوزیشن کے 74 ارکان نے محمود خان اچکزئی کے نام کی حمایت میں دستخط کیے، جبکہ پی ٹی آئی کے تین ارکان علی افضل ساہی، عمر فاروق اور صاحبزادہ محبوب سلطان ملک سے باہر ہونے کے باعث دستخط نہ کر سکے۔

سپیشل سیکرٹری قومی اسمبلی نے درخواست موصول کر لی جبکہ ایڈوائزر آفس نے اسے ڈائری نمبر الاٹ کر دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا