کے الیکٹرک صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، نیپرا نے بجلی سستی کر دی

0
650

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بڑی ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے اوسط بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کر دی۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی پیداواری، ترسیلی اور سپلائی ٹیرف سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا، جس کے مطابق کے الیکٹرک کا اوسط بنیادی ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 32.37 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی بزنس سے متعلق ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق “رائٹ آف کلیمز” سے متعلق نیپرا کا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے، جس کے تحت صارفین پر 50 ارب روپے کا بوجھ برقرار رہے گا۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیپرا کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، یہ فیصلہ کمپنی کے مختلف کاروباری پہلوؤں پر اثرانداز ہوگا، کے الیکٹرک اس سلسلے میں تمام قانونی راستے اختیار کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا