بجلی 14 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

0
618

اسلام آباد: حکومت کا زرعی و صنعتی شعبوں کے لیے 3 سالہ ریلیف پیکیج تیار، بجلی 14 روپے فی یونٹ تک سستی ہونے کا امکان

ذرائع کے مطابق حکومت نے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل مدتی ریلیف پیکیج تیار کر لیا ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمت میں 3 سال کے لیے 14 روپے فی یونٹ تک کمی متوقع ہے۔

پیکیج کے تحت بجلی کا نیا ریٹ 22 سے 23 روپے 50 پیسے فی یونٹ مقرر کیے جانے کا امکان ہے، جب کہ اس وقت زرعی صارفین 38 اور صنعتی صارفین 34 روپے فی یونٹ ادا کر رہے ہیں۔

پاور ڈویژن کی جانب سے تیار کردہ پیکیج منظوری کے لیے وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا، اور ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آئندہ چند روز میں اس کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا