بھارتی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ

0
499

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں صدر دروپدی مُرمو کا سرکاری ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران زمین میں دھنس گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق صدر کے استقبال کے لیے اسٹیڈیم میں ہنگامی طور پر ہیلی پیڈ تیار کیا گیا تھا، مگر زمین نرم ہونے کے باعث لینڈنگ کے وقت ہیلی کاپٹر کے پہیے اندر دھنس گئے اور طیارہ ایک طرف جھک گیا۔

موقع پر موجود ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کو سہارا دیا اور صدر سمیت عملے کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

صدر دروپدی مُرمو اور ان کے ہمراہ موجود افراد کو ابتدائی طبی معائنے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں مکمل طور پر محفوظ قرار دیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجہ ہیلی پیڈ کی تیاری میں عجلت اور زمین کی نرم حالت بتائی جا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا