لکی مروت: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 خوارج ہلاک، 5 زخمی

0
321

لکی مروت: سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر وانڈہ شیخ اللہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک اور 5 کو شدید زخمی کر دیا۔ کارروائی میں سکیورٹی فورسز کی عسکری مہارت کی بدولت خوارج کو فرار ہونے کا موقع نہ ملا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے اور امن و امان کی مکمل بحالی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا