اسلام آباد ہائیکورٹ: عدم پیشی پر دو اعلیٰ سرکاری افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری

0
356

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر ڈائریکٹر ایڈمن ایرا و این ڈی ایم اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے محمد شہباز قیصر کی ایرا کے این ڈی ایم اے میں ضم ہونے کے بعد ملازمین کی سروس کے معاملے سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکم نامہ جاری کیا۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ طلبی نوٹس کے باوجود ڈائریکٹر عدالت پیش نہیں ہوئے، ڈی آئی جی پولیس وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کرائیں یا ذاتی طور پر پیش ہوکر وجوہات سے آگاہ کریں۔

عدالت نے واضح کیا کہ پیش نہ ہونا جان بوجھ کر عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کے مترادف ہے اور قابل ضمانت وارنٹ کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا۔ اس لیے عدالت نے ڈائریکٹر ایڈمن ایرا و این ڈی ایم اے کے لیے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ ڈی آئی جی پولیس اسلام آباد وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کرائیں، اور عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں ذاتی طور پر عدالت پیش ہو کر وضاحت کریں۔ کیس کی آئندہ سماعت 28 اکتوبر کو ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا