وزیراعظم نے شاہین چوک انڈرپاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

0
372

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں شاہین چوک انڈرپاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے ٹریفک دباؤ کو کم کرنے کے لیے مختلف منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وزیرِ داخلہ محسن نقوی، چیئرمین سی ڈی اے اور دیگر حکام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم شب و روز محنت کر رہی ہے اور اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایس سی او کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں ہوٹلز اور رہائشی منصوبوں کی بہتری بھی ضروری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے قومی مفاد میں جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا