ٹی ایل پی پر پابندی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

0
420

اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم جماعت قرار دیتے ہوئے اسے فرسٹ شیڈول کی فہرست میں شامل کر دیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے، اسی بنا پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت تنظیم پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ داخلہ کی رپورٹ وزارتِ قانون کو ارسال کی جائے گی، جو ریفرنس تیار کر کے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ ٹی ایل پی کے روابط دہشت گردی کے عناصر سے منسلک ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی گئی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا