اسلام آباد:سپریم کورٹ نے تحریکِ انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ 27 اکتوبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شکیل احمد شامل ہیں۔
عمر ایوب اور شبلی فراز نے 9 مئی واقعات کے مقدمات میں سزا کے بعد اپنی نااہلی کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ نے دونوں رہنماؤں کی اپیلیں سرینڈر کیے بغیر ناقابلِ سماعت قرار دی تھیں۔





