وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ

0
354

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا اور اکیڈمی میں جاری اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ نے زیر تعمیر گیارہ منزلہ نئے ہاسٹل کی تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ عمارت کو پانچ ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تمام تعمیراتی کام معیار، شفافیت اور مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔

محسن نقوی نے اکیڈمی کے سپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کیا اور اس کی ازسرنو بحالی کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے آفیسرز میس میں زیر تربیت افسران کے لیے تیار کھانے کا خود جائزہ لیا اور معیار کو اطمینان بخش قرار دیا۔

وزیر داخلہ نے فائرنگ سیمولیشن روم کا بھی معائنہ کیا اور اسے جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کرنے کی ہدایت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی پولیس فورس کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، بہترین تربیت یافتہ فورس ہی عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کو جدید سہولیات سے آراستہ ایک مثالی ادارہ بنایا جائے گا۔

دورے کے دوران چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ کو تعمیراتی کاموں پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گیارہ منزلہ عمارت کے اسٹرکچر ورک میں تیسری منزل تک کا کام مکمل ہو چکا ہے اور باقی کام شیڈول کے مطابق جاری ہے۔

اس موقع پر کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ممبر سی ڈی اے اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا