شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات

0
339

ریاض: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر بھی غور کیا اور اعلیٰ سطح رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ ملاقات ریاض میں ہونے والی فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے وفود بھی شریک تھے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی نویں کانفرنس میں شرکت کے لیے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ ریاض پہنچے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا