المناک ٹریفک حادثہ، 4 طالبات جاں بحق، 1 زخمی

0
190

سعودی عرب کے علاقے بیشہ خمیس مشیط روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثے نے شہر کو سوگوار کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق پانچ طالبات یونیورسٹی جانے کے لیے گاڑی میں سوار تھیں جب سامنے سے آنے والی ایک گاڑی سے ٹکر ہوگئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے۔

حادثے میں چار طالبات موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک طالبہ شدید زخمی ہوئی، جسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کی اطلاع پر یونیورسٹی بند کردی گئی اور جاں بحق طالبات کے لیے دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ تاحال وجہ سامنے نہیں آسکی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا