سہیل آفریدی اپنی مرضی سے کابینہ بنائیں، حجم کم رکھیں، عمران خان

0
700

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کابینہ تشکیل دیں اور کابینہ کا حجم چھوٹا رکھیں۔

اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد دہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے کے معاملے پر پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں پٹیشنز فائل کریں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہدایات سلمان اکرم راجہ کے ذریعے پہنچا دی جائیں گی۔

عظمیٰ خان کے مطابق ملاقات میں عمران خان کو کے پی کے جلسے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنی مرضی سے ٹیم منتخب کریں، انہوں نے کسی کا نام تجویز نہیں کیا۔

عظمیٰ خان نے مزید بتایا کہ عمران خان نے علامہ راجہ ناصر عباس اور محدود خان اچکزئی کی تقرریوں کے نوٹیفکیشن میں تاخیر پر تشویش ظاہر کی۔
عمران خان نے کہا کہ احمد چھٹہ اور بلال اعجاز کو عہدوں سے ہٹانے کے فیصلے پر بھی وضاحت لی جائے، کیونکہ یہ اُن کے پرانے ساتھی ہیں۔

عظمیٰ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ہدایت دی کہ توہین عدالت کی درخواستیں فوری طور پر دائر کی جائیں اور اس وقت تک عدالت سے نہ اٹھیں جب تک تاریخ نہ مل جائے۔

ملاقات کے بعد عمران خان کی بہنوں نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے بغیر روانگی اختیار کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا