امریکی خام تیل کا پہلا کارگو پاکستان پہنچ گیا

0
390

پاکستان کی توانائی کے شعبے میں اہم دن قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ امریکی کروڈ آئل سے لدا پہلا بحری جہاز ملک میں پہنچ گیا ہے۔ امریکی خام تیل کا کارگو لانے والا آئل ٹینکر ایم ٹی پیگاسس آج سنرجیکو کے آف شور ایس پی ایم آئل ٹرمینل پر برتھ ہوگا۔ یہ پاکستانی پانیوں میں پہنچنے والا اب تک کا سب سے بڑا امریکی تیل بردار جہاز ہے۔

سنرجیکو نے پہلی مرتبہ 10 لاکھ بیرل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ آئل درآمد کیا ہے، جس کے ساتھ ہی اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان تجارتی معاہدے کے بعد خام تیل کی درآمد کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق جہاز 14 ستمبر کو ہیوسٹن سے روانہ ہوا تھا اور آج بلوچستان کے ساحل پر سنرجیکو کے آف شور ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگا۔

سنرجیکو اس سے قبل 2017 میں بھی ملک میں سب سے بڑا خام تیل بردار جہاز لانے کا ریکارڈ بنا چکی ہے۔ کمپنی رواں ماہ نومبر کے وسط میں دوسرا آئل کارگو اور 2026 میں تیسرا کارگو لانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

اس پیش رفت کے بعد سنرجیکو امریکا سے خام تیل درآمد کرنے والی پاکستان کی پہلی کمپنی بن گئی ہے، جسے پاک–امریکا تجارتی تعلقات میں نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا