وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے مستعفی ہونے کی شرط عائد کر دی

0
585

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کے لیے شرط عائد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنے حامی وزراء اور اراکین اسمبلی کے لیے ترقیاتی فنڈز اور جاری منصوبوں کی گارنٹی مانگ لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری انوار الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ ن لیگ کے وزراء اور ٹکٹ ہولڈرز کو بھی آئندہ الیکشن سے قبل برابری کی بنیاد پر فنڈز فراہم کیے جائیں۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اتفاق کر لیا ہے، اور پیپلزپارٹی کو تحریک کے لیے 36 ارکان کی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔

دوسری جانب چودھری انوار الحق نے تاحال وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ نہیں دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اگر نمبر پورے ہیں تو تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے۔

ذرائع کے مطابق صورتحال سیاسی کشیدگی کی طرف بڑھ رہی ہے، اور آئندہ چند روز میں آزاد کشمیر کی سیاسی پیش رفت کا تعین ہو سکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا