سیلاب متاثرین کی بحالی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوئی، مریم نواز کی قیادت قابلِ تحسین ہے: مریم اورنگزیب

0
428

بہاولپور: سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں سیلاب متاثرین کی بحالی کا عمل تاریخ کے کم ترین وقت میں مکمل ہوا، جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

خیرپور ٹامیوالی میں فلڈ کارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے دن رات نگرانی کی تاکہ کوئی متاثرہ خاندان حکومتی امداد سے محروم نہ رہے۔ ان کے مطابق سیلاب کے دنوں میں وزیراعلیٰ مسلسل انتظامیہ سے رابطے میں رہیں اور دن رات احکامات جاری کرتی رہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیلاب متاثرین کا سروے 26 ستمبر کو شروع ہوا اور وزیراعلیٰ نے ایک ماہ میں مکمل کرنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ 28 اکتوبر کو پورا ہوا۔ تقریباً 18 لاکھ 80 ہزار متاثرہ افراد کے بینک آف پنجاب میں اکاؤنٹس کھولے گئے اور فلڈ کارڈز ان کے گھروں تک پہنچائے گئے۔

انہوں نے اس پورے آپریشن کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے شفاف، تیز اور منظم ریلیف مشن قرار دیا، جسے اقوامِ متحدہ نے بھی اپنی رپورٹ میں سراہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج، نیوی، ریسکیو 1122 اور پنجاب حکومت کے تمام اداروں نے مل کر یہ مشن کامیابی سے مکمل کیا۔

سینئر وزیر نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب سمیت صوبے کے ہر علاقے میں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی عوامی خدمت کے ثمرات واضح نظر آتے ہیں۔ حکومت میرٹ، شفافیت اور عوامی خدمت کے اصولوں پر یقین رکھتی ہے اور مشکل وقت میں ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا