موچکو چیک پوسٹ پر کسٹمز کی کارروائی، 9 کلو چاندی اور 8 ہزار ویاگرا ٹیبلٹس برآمد

0
289

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے موچکو چیک پوسٹ پر ایک کارروائی کے دوران بلوچستان سے کراچی آنے والی مسافر بس کے ذریعے اسمگل شدہ اشیاء منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

حکام کے مطابق بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر L.E.S 5724 کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے چھوٹے دانوں کی صورت 9 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی اور مختلف برانڈز کی 8 ہزار بھارتی ویاگرا ٹیبلٹس برآمد ہوئیں۔

کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اشیاء اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کر کے بس سمیت برآمد شدہ اشیاء کو ضبط کر لیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا