جنیوا سے جاری رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ امن معاہدے کے تحت انسانی امداد کی مکمل ترسیل کی اجازت نہیں دے رہا۔ معاہدے کے مطابق روزانہ 600 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونا چاہیے تھے، تاہم اسرائیل صرف 145 ٹرکوں کو اندر جانے دیتا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق امداد کی اس محدود رسائی سے غزہ میں انسانی بحران مزید سنگین ہو رہا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں، اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والے حملوں میں 5 فلسطینی شہید ہوئے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک اسرائیلی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 226 فلسطینی شہید اور 594 زخمی ہو چکے ہیں۔






