سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال آمد، شاہ محمود کی عیادت کی

0
351

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے اسپتال میں پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور ان سے اہم ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

چند روز قبل پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں—فواد چوہدری، محمود مولوی، عمران اسماعیل سمیت دیگر—نے بھی شاہ محمود قریشی سے اسپتال میں ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے بعد سابق رہنماؤں نے موجودہ قیادت پر تنقید کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک عالمی سطح پر اہم کامیابیاں سمیٹ رہا ہے، ایسے میں سیاسی استحکام ناگزیر ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ وہ اور دیگر رہنما بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مؤثر تحریک چلائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا