لاہور میں ایم او کالج کے قریب تیز رفتار ٹرک رکشے پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں خواتین سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں 60 سالہ شبانہ، 67 سالہ شفیق، 35 سالہ ساجد اور 32 سالہ اقرا شامل ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر کے ٹرک ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔






