بھارت نے آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ نام کر لیا

0
394

بھارت نے پہلی بار آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ جیتتے ہوئے جنوبی افریقا کو 52 رنز سے شکست دی۔ ممبئی میں بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا لیکن اوورز کم نہیں کیے گئے۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں پر 298 رنز بنائے، جن میں شفالی ورما کے 87، دپتی شرما کے 58 اور سمرتی مندھانا کے 45 رنز شامل تھے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ایا بونگا کھاکا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 246 رنز تک محدود رہی۔ کپتان لورا وولوارٹ نے شاندار 101 رنز بنائے، تاہم وہ ٹیم کو جتوانے میں ناکام رہیں۔ دپتی شرما نے چار اور شفالی ورما نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ یہ بھارت کی ویمنز کرکٹ تاریخ میں پہلا ورلڈ کپ ٹائٹل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا