کچہری چوک پروجیکٹ کے پہلے ہی دن شدید ٹریفک جام، شہری مشکلات کا شکار

0
550

کچہری چوک میں آج سے شروع ہونے والے ترقیاتی منصوبے نے پہلے ہی دن شہر بھر کے ٹریفک نظام کو بری طرح متاثر کر دیا۔ فاؤنڈیشن یونیورسٹی، جی ٹی روڈ، اڈیالہ اور کینٹ کے ملحقہ علاقوں میں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے متبادل راستے بھی شروع کے دن ہی شدید دباؤ کا شکار رہے اور کئی جگہوں پر مکمل طور پر بند یا جام ہو گئے، جس کے باعث اسکول و یونیورسٹی جانے والے طلباء سمیت عام شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کی عدم موجودگی نے صورتحال کو مزید خراب کیا، اور کہیں بھی ٹریفک کو کنٹرول کرنے کا مؤثر انتظام نظر نہیں آیا۔

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ فوری نوٹس لے، متبادل راستوں پر ٹریفک پولیس تعینات کرے اور ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرے، تاکہ روزمرہ زندگی مفلوج ہونے سے بچ سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا