ترکیہ میں غزہ اجلاس آج، پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا

0
325

استنبول: ترکیہ کے شہر استنبول میں غزہ کی صورتحال پر اہم اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے، جس کی میزبانی ترک وزیر خارجہ حاقان فدان کر رہے ہیں۔

اجلاس میں آٹھ عرب اور مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ہیں، جن میں ترکیہ، پاکستان، سعودی عرب، قطر، مصر، اردن، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔

اجلاس میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر تازہ پیشرفت اور انسانی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ ترک وزیر خارجہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی سے گریز اور حالیہ جارحیت کے پہلو اجاگر کریں گے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان اجلاس میں جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر زور دے گا اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا