حالیہ جنگوں میں پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوئے: عطا تارڑ

0
443

اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کی وزارت اطلاعات کے درمیان اہم معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کو نئی طاقت دے گا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران پڑوسی اور برادر اسلامی ممالک ہیں، اور حالیہ برسوں میں باہمی تعلقات پہلے سے بہت مضبوط ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق یہ رشتہ ہمیشہ سے مضبوطی کا خواہشمند تھا جو اب حقیقت بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن اور ایرانی نشریاتی ادارے سمیت پیمرا اور ایران کی ریگولیٹری اتھارٹی کے درمیان ایم او یو اہم پیش رفت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تعاون میڈیا کے شعبے میں نئی راہیں کھولے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا میں بھی تعاون بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے حالیہ پاک–بھارت کشیدگی میں سوشل میڈیا کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں نے میمز کے ذریعے بھارت کو مؤثر جواب دیا۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ ایران کے دورے کے دوران انہیں بے حد عزت، محبت اور احترام ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران میں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اپنے دوسرے گھر میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں نے مشکل حالات میں ثابت کیا کہ یہ مضبوط قومیں ہیں۔ ایران پر حملے کے وقت پاکستانی عوام اور حکومت نے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

عطا تارڑ نے ایرانی میڈیا کی بہادری کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ حملے کے دوران خاتون نیوز کاسٹر کا حوصلہ پوری دنیا کے لیے پیغام تھا کہ ایرانی قوم مشکلات کے سامنے جھکنے والی نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا