پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی باضابطہ توثیق کر دی

0
173

پنجاب کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی باضابطہ توثیق کر دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں مختلف اہم فیصلے کیے گئے، جن میں سرکاری اسکولوں میں ٹیچرز انٹرن کی بھرتی، پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اموویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کی منظوری، اور سبسڈی پروگرام کے تحت ہائی ٹیک فارم میکنائزیشن فنانس پروگرام کی منظوری شامل ہیں۔

مزید برآں، کابینہ نے پرائم منسٹر کیش لیس اسٹرٹیجی کے تحت ریٹیلرز کے لیے کیو آر کوڈ کی منظوری دی، اور لاہور میوزیم کی بحالی اور اَپ گریڈیشن کے لیے ماسٹر پلان کی منظوری دی۔ کابینہ نے ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں الیکٹرو بسوں کے کرایوں میں اضافے کی تجویز بھی مسترد کر دی۔

صوبائی کابینہ نے دیگر منصوبوں کی منظوری بھی دی، جیسے کہ لاہور تا راولپنڈی ہائی اسپیڈ ریل کے لیے ایم او یو، ائیر پنجاب پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے قیام، اور گوجرانوالا میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا سنگ بنیاد۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا