جنوبی کوریا کی دفاعی ایجنسی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا سربراہ کم جونگ ان اگر چاہیں، تو بہت جلد جوہری تجربہ کر سکتے ہیں۔ ایجنسی نے خبردار کیا کہ شمالی کوریا کی Punggye-ri جوہری تجربہ گاہ میں جوہری تجربہ ممکن ہے۔
رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا روس کی مدد سے نئے جاسوس سیٹلائٹس لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے، تاکہ وہ بہتر صلاحیت کے سیٹلائٹس حاصل کر سکے۔ یاد رہے کہ شمالی کوریا نے اب تک 6 جوہری تجربات کیے ہیں، اور آخری تجربہ 2017 میں کیا تھا۔






