ایران نے پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہرکر دی

0
525

اسلام آباد: ایران نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر نے کہا کہ اس معاہدے میں ایران کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو نیٹو کی طرز پر اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج تشکیل دینی چاہیے، اور ایک ملک کے خلاف جارحیت کو تمام ممالک کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے۔

ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کو صرف فلسطینیوں کے تحفظ اور امداد کے لیے اپنی فوج غزہ بھیجنی چاہیے اور کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھانا چاہیے جس سے اسرائیلی تسلط مزید مضبوط ہو۔

محمد باقر نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور وفد سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کے دوران ایران کا ساتھ دیا، جسے ایرانی نہیں بھول سکتے۔

انہوں نے پاکستان کو امت مسلمہ کے لیے ایک اہم اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران مشترکہ چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کا مل کر مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ اسپیکر نے میڈیکل، توانائی اور بینکنگ سمیت دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع پر بھی روشنی ڈالی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا