بھارت کی کنڑ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہریش رائے انتقال کر گئے۔ وہ تھائرائیڈ کینسر کے علاج کے لیے بنگلور کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں جمعرات کو ان کا انتقال ہو گیا۔
ہریش رائے کو فلم “اوم” میں ڈان رائے اور بلاک بسٹر فلم “KGF” میں چاچا کے کردار سے شہرت حاصل ہوئی۔ ان کی بیماری پیٹ تک پھیل چکی تھی جس کی وجہ سے جسمانی طور پر وہ کافی کمزور ہو گئے تھے۔
کرناٹک کے نائب وزیرِ اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے ہریش رائے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔
ہریش رائے نے اپنے کیریئر کے دوران کنڑ، تمل اور تیلگو فلموں میں کام کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں “اوم”، “سمرا”، “بنگلور انڈرورلڈ”، “راج بہادر”، “سن جو ویڈز گیتا” اور کے جی ایف سیریز کے دونوں پارٹ شامل ہیں۔
ان کے انتقال کی خبر کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔






