پڈعیدن میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے تین بچوں ماں سمیت جاں بحق

0
342

پڈعیدن: مہران ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ماں اپنے تین بچوں سمیت جاں بحق ہوگئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ کرم علی، 4 سالہ رحیم، 7 سالہ شیراز اور ان کی والدہ امیراں بی بی شامل ہیں۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے بچوں کے والد غلام رضا کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے مہران ہائی وے پر رکاوٹیں لگا کر ٹریفک بلاک کر دی، جس کے باعث آمدورفت میں شدید خلل پڑا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا