وزیراعظم شہباز شریف نے حکمران اتحاد کا حصہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سی ای سی کے اجلاس کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، تاہم وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان میں مصروفیات کے باعث باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی کی سفارشات کی روشنی میں 27ویں آئینی ترمیم پر غور کیا جائے گا جبکہ کابینہ اراکین پی پی پی کی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کی منظوری کی صورت میں 27ویں ترمیم کا مسودہ کل سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
اس سے قبل 27ویں ترمیم کے حوالے سے حکومتی اتحاد میں ڈیڈلاک کے باعث جمعے کو مجوزہ کابینہ اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا۔






