آرٹیکل 243 میں ترمیم کی حمایت، دوہری شہریت کے خاتمے کی مخالفت کرینگے: بلاول بھٹو

0
523

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی 27ویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 243 کی حمایت کرے گی، تاہم دوہری شہریت، الیکشن کمشنر اور ایگزیکٹو میجسٹریٹس سے متعلق ترامیم کی تائید نہیں کی جائے گی۔

بلاول ہاؤس کراچی میں سی ای سی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ پی پی پی کا مؤقف واضح ہے کہ آرٹیکل 243 میں ترمیم سے سول بالادستی یا جمہوریت کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، اسی لیے پارٹی اس کی حمایت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے بعد حکومت نے جو فیصلے کیے ان سے پاکستان کو عالمی سطح پر احترام ملا، اب انہی فیصلوں کو آئینی و قانونی کور دیا جا رہا ہے، جس کی پیپلزپارٹی حمایت کرتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ این ایف سی سمیت کئی نکات پر اتفاق رائے موجود ہے، اور ضرورت پڑنے پر دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئینی عدالتیں میثاق جمہوریت کا حصہ ہیں اور ان کا قیام ضروری ہے، لیکن میثاق جمہوریت کے تمام نکات پر عمل ہونا بھی لازمی ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے مزید کہا کہ ججوں کے تبادلوں کا اختیار پارلیمانی کمیٹی کو دینے کی تجویز ہے، اور پارٹی کی رائے ہے کہ متعلقہ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کو کمیٹی کا حصہ بنایا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ دوہری شہریت، الیکشن کمشنر اور ایگزیکٹو میجسٹریٹس سے متعلق ترامیم پر پارٹی کا اتفاق نہیں ہوا اور ان نکات کی حمایت نہیں کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا