ڈنمارک حکومت نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ والدین کو 13 سال تک کے نوجوانوں کو بعض پلیٹ فارمز تک محدود رسائی دینے کی اجازت ہوگی۔
وزیر اعظم ڈنمارک نے گزشتہ ماہ نوجوانوں کی ذہنی صحت کے تحفظ کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے گزشتہ سال 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی تھی۔





