اطالوی فیشن برانڈ پراڈا نے 775 ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 19 ہزار پاکستانی روپے) کی سیفٹی پن متعارف کرائی ہے جس نے انٹرنیٹ پر ایک بار پھر ہلچل مچا دی۔
’قروشیے سیفٹی پِن بروچ‘ نامی یہ پیتل کی سیفٹی پن رنگین قروشیے میں لپٹی ہوئی ہے اور اس پر پراڈا کا چھوٹا سا تکون لوگو بھی لگا ہے۔ عام صارفین 200 سے 250 روپے میں سیفٹی پن خریدنے کے عادی ہیں، جس کے بعد پراڈا کی تقریباً 2 لاکھ 20 ہزار روپے کی سیفٹی پن کی خبر نے سوشل میڈیا پر مزاح اور تنقید کو جنم دیا۔
ایک صارف نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ پراڈا ہمارا مذاق اڑا رہا ہے، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ قروشیے ان کی دادی ٹی وی پر ساس بہو کے ڈرامے دیکھتے ہوئے بنایا کرتی تھیں۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ ’لگژری ایزنشیلز‘ کا یہ رجحان فیشن ہاؤسز میں نئے خیالات کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ ایک فیشن بلاگر نے اسے تخیلاتی نہیں بلکہ احمقانہ عمل قرار دیا۔





