راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کے لیے تحریک انصاف نے چھ وکلا کے ناموں کی فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوا دی ہے۔
فہرست میں شامل وکلا کے نام یہ ہیں: بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، علی ظفر، فیصل ملک، علی زمان اور عرفان نیازی۔
ملاقات کے لیے وقت دوپہر دو بجے مقرر کیا گیا ہے۔






