ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندرا کو طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور رپورٹس کے مطابق انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 89 سالہ اداکار کئی دنوں سے علیل تھے اور آج صبح حالت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا۔ اہلِ خانہ کی ہسپتال آمدورفت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، تاہم فی الحال نہ خاندان کی طرف سے اور نہ ہی ہسپتال کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھرمیندرا کو گزشتہ ہفتے بھی سانس لینے میں دشواری کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ اس سال اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔






