وانا کیڈٹ کالج حملہ: 115 افراد ریسکیو، آپریشن جاری

0
336

پشاور کے وانا کیڈٹ کالج پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے 115 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے۔ حملے کے وقت مجموعی طور پر تقریباً 650 افراد کالج میں موجود تھے جبکہ تین افغان حملہ آوروں کو ایک الگ عمارت تک محدود کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق تمام کیڈٹس محفوظ ہیں

اور آپریشن انتہائی احتیاط سے جاری ہے۔ کالج کے مرکزی گیٹ پر بارودی گاڑی ٹکرانے سے بڑا دھماکا ہوا جس سے دروازہ مکمل تباہ ہو گیا۔ پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو فوری ہلاک کر دیا جبکہ تیسرے کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا