افغانستان نے دہشتگردوں کو نہ روکا تو بندوبست کرینگے، محسن نقوی

0
466

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کو ٹھوس شواہد فراہم کیے ہیں جن میں واضح ہے کہ وہاں سے دہشت گردوں کو ٹریننگ دی جا رہی ہے اور وہی عناصر بعد ازاں حملے انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کچہری پر خودکش حملے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے، وزیراعظم نے زخمیوں کے فوری علاج کی ہدایت کی ہے۔

نقوی نے کہا کہ حملہ آور پہلے کچہری کے اندر داخل ہونے کا پلان بنا رہا تھا مگر موقع نہ ملنے پر پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا، پہلے مرحلے میں خودکش بمبار کی شناخت کی جائے گی۔ انہوں نے وانا حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں بھی حملہ آور نے گاڑی کے ذریعے انٹری پوائنٹ پر دھماکہ کیا تھا اور اس میں افغانستان کی شمولیت کے شواہد ملے ہیں۔

وزیر داخلہ نے زور دیا کہ سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور جو بھی اس واقعے میں ملوث ہوگا اسے بے نقاب کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ مزید کہا کہ افغان حکام کو حالات کی نشاندہی کر دی گئی ہے اور اگر وہ خطرناک عناصر کو روکنے میں ناکام رہیں تو مناسب اقدام کیے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا