کوہستان میگا کرپشن سکینڈل ، سیاسی شخصیات کی گرفتاری کا امکان

0
404

پشاور: نیب خیبرپختونخوا نے اپر کوہستان کے 40 ارب روپے کے میگا کرپشن کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایک اور ملزم مشتاق الرحمان کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اس گرفتاری کے بعد مزید سیاسی و غیر سیاسی شخصیات بھی ریڈار پر آگئی ہیں جن کی ممکنہ گرفتاری کے امکانات ہیں۔ اس کیس میں گرفتار افراد کی مجموعی تعداد 33 ہوچکی ہے، جن میں سے اکثر پہلے ہی جیل میں ہیں۔ نیب نے اسلام آباد سے قیمتی گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی ہیں جو پہلے احتساب عدالت کے حکم پر منجمد تھیں۔ یہ اسکینڈل صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی فراڈ قرار دیا جاتا ہے جس میں اربوں روپے جعلی منصوبوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے ہڑپ کیے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا