گلگت بلتستان کے علاقے چلاس کی حدود میں گندلو کے مقام پر شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد افراد کے دب جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق کئی مسافر گاڑیاں ملبے تلے آ گئی ہیں۔
واقعے کے فوراً بعد چلاس اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق کچھ مسافروں کے ملبے تلے دبنے کا امکان ہے جس کی بنیاد پر امدادی کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری داخلہ کو ریسکیو آپریشن تیز اور مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔






