کسی کا باپ بھی 18 ویں ترمیم ختم نہیں کرسکتا، بلاول

0
370

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں ہوا، جس کا آغاز جوڈیشل کمپلیکس خودکش دھماکے کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ اجلاس کے دوران 27ویں آئینی ترمیم پر بحث کی گئی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، ترمیم کی کاپیاں پھاڑیں اور ایوان میں نعرے بازی کی۔

بلاول بھٹو نے اپنی تقریر میں کہا کہ 18ویں ترمیم کو کوئی ختم نہیں کرسکتا اور 27ویں ترمیم کے ذریعے اہم قومی فیصلوں کو آئینی تحفظ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے اور سیاسی استحکام کے لیے آئینی اصلاحات ضروری ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ احتجاجی سیاست کے بجائے پارلیمانی کردار ادا کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا