پختونخوا حکومت کو سرکاری وسائل کے استعمال سے روکدیا گیا

0
316

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو سیاسی جلسوں، ریلیوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کے استعمال سے روک دیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری مشینری اور ملازمین کا استعمال نہ کریں، کیونکہ یہ آئین کے آرٹیکل 4، 5 اور 25 کے خلاف ہے اور قومی خزانے کا ضیاع ہے۔

عدالت نے مزید واضح کیا کہ سرکاری مشینری کا استعمال ضابطہ اخلاق کے خلاف اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے زمرے میں آتا ہے، اور حکومت کو سیاسی اور سرکاری تقریبات میں تفریق یقینی بنانی ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا