دولہا دیگر 12 افراد سمیت گرفتار

0
243

پشاور: تھانہ تہکال پولیس نے فارست بازار میں شادی کی تقریب کے دوران بے تحاشہ ہوائی فائرنگ کرنے والے دولھا کو دیگر 12 افراد سمیت گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں، جس پر افسران بالا نے نوٹس لیا۔ ڈی ایس پی ارباب نعیم حیدر کی نگرانی میں ایس ایچ او نعمان خان نے دولھا جبران خالد سہیل اور دیگر ملزمان کو گرفتار کیا۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے LMG، M4 رائفل، دو کلاشنکوف اور ایک پستول برآمد ہوئے، جبکہ دو گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ 894 مورخہ 14 نومبر 2025 تھانہ تہکال میں درج کیا گیا ہے اور پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا