آتشبازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکہ

0
104

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں ایک آتش بازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے کارخانہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے فیکٹری دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمی مزدوروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کمشنر اور ڈی سی حیدرآباد سے فوری رپورٹ طلب کی اور فیکٹری میں حفاظتی انتظامات کا مکمل آڈٹ کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور مزدوروں کے تحفظ میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا