ٹیکس اصلاحات ، وصولی کے نظام کو بہتر بنایا جائے ، وزیر اعظم

0
417

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹیکس چوری روکنے اور بڑے شعبوں جیسے تمباکو، ٹائلز وغیرہ میں ٹیکس وصولی کے نظام کی خامیوں کو مرحلہ وار ختم کرنے کے لیے انتظامی اور ادارہ جاتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

ملکی ٹیکس نظام میں اصلاحات پر منعقدہ اجلاس میں وزرا، صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور ایف بی آر کے چیئرمین نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹیرف اصلاحات اور دیگر معاشی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، درآمدی سطح پر ڈیوٹی اور ٹیکس وصولی میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈیوٹی فری امپورٹس میں 41.5 فیصد اضافہ ہوا، جس سے مینوفیکچرنگ اور برآمدات کے شعبے میں بہتری کی توقع ہے۔ وزیراعظم نے ایف بی آر اور متعلقہ حکام کو شاباش دی اور اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ ملک میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو اور پائیدار ترقی ممکن بن سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا